پوچھ تاچھ کیلئے محکمہ آبکاری کی ٹیم تیار
حیدرآباد 6ستمبر(سیاست نیوز)تلگو فلم انڈسٹری کو دہلا دینے والے منشیات کے معاملہ میں محکمہ آبکاری کی خصوصی جانچ ٹیم نے پیشرفت کی ہے ۔خصوصی جانچ ٹیم جس نے اس معاملہ میں اب تک کئی اداکاروں سمیت تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیتوں سے پوچھ تاچھ کی ہے ،مزید اداکاروں سے پوچھ تاچھ کی تیار ی کر رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس نے ٹالی ووڈ کے 11اداکاروں اور ٹکنیشنس کے بیانات کی بنیاد پر تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ اور دیگر دو افراد سے پوچھ تاچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سمجھا جاتا ہے کہ آبکاری کے افسروں کے ہاتھ ایک ویڈیو لگا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اداکارہ نے منشیات کا استعمال کیا ۔ حال ہی میں ایک ہیروئین نے منشیات کا استعمال کرنے کے بعد فلم کے آڈیو ریلیز کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں وہ اسٹیج پر گر گئی۔