منشیات سے بچانے سائبرآباد کی شعور بیداری مہم

عالمی یوم مخالف منشیات پروگرام ، سندیپ شنڈلیہ کا خطاب
حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے سائبرآباد میں آگہی مہم کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔ 27 جون عالمی یوم مخالف منشیات کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ سائبرآباد پولیس نے اس دن خصوصیت کے پیش نظر اسکول اور کالجس کے طلبہ کو مہم کا حصہ بنایا ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ کے احکامات پر سائبرآباد کے تمام پولیس ا سٹیشنوں کے حدود میں اس مہم کو شروع کیا گیا ۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والی مہم منشیات کے خلاف آگہی مہم چلائی جائے گی ۔ منشیات کے اسمگلرس بالخصوص کالجس کے طلبہ کو نشانہ بناتے ہیں اور ڈرگس وغیرہ کا انہیں عادی کردیا جاتا ہے ۔ جس کے سبب نوجوان نسل کی تباہی اور جرائم کی جانب ان کا ذہن کام کرنے لگتا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اسکولس اور کالجس کے طلبہ کے ذریعہ بیانرس ، کٹ آوٹس ہولڈنگس کے ذریعہ مہم چلائی گئی ۔ پولیس نے ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مہم میں تمام پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ عملے نے حصہ لیا اور پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی آبادیوں کالجس یا کسی بھی مقام پر ڈرگس کی فروحت کو دیکھیں تو وہ سائبرآباد کے واٹس اپ نمبر پر اطلاع دیں جن کی شناحت کو راز میں رکھا جائے گا ۔ واٹس اپ نمبر 9490617444 ہے ۔