مظفر نگر۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ معاملہ میں ملوث تین افراد کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے پی سنگھ نے کل منوج کمار، ابھے شرما اور اسد کو یہ کہہ کر بری کردیا کہ استغاثہ کے پاس ملزمین کے جرم کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد نہیں تھے۔ علاوہ ازیں ان کے پاس سے ضبط کی گئی شئے لیباریٹری ٹسٹ کے بعد منشیات ثابت نہیں ہوئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق پولیس کو اس سلسلہ میں ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد 25 فبروری 2010ء کو تینوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور ان کے قبضہ سے 300 گرام مشتبہ شئے ضبط کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ ہیروئن ہے لیکن لیباریٹری ٹسٹ میں وہ ہیروئن ثابت نہیں ہوئی۔