مندر کا مسئلہ ملتوی کرنا کانگریس کا خفیہ ایجنڈہ : امیت شاہ

احمدآباد ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ کانگریس نے رام مندر مسئلہ پر شرمناک موقف اختیار کیا ہے اور اس کا ایک خفیہ ایجنڈہ ہے کہ اس معاملہ کو زیرالتواء رکھا جائے کیونکہ برسراقتدار پارٹی نے کپل سبل کے سپریم کورٹ میں بیانات پر اعتراض کیا ہے۔ اب جبکہ سنی وقف بورڈ کہہ چکا ہیکہ وہ کپل سبل عدالت میں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ اس سے متفق نہیں ہے۔ یہ بات یقینی ہوگئی ہیکہ کپل سبل نے کانگریس قائد کی حیثیت سے اپنے ہائی کمان کی آشیرواد سے یہ بیان دیا ہے۔ کانگریس رام مندر مسئلہ پر شرمناک موقف رکھتا ہے۔ کپل سبل کانگریس رکن پارلیمنٹ اور قانون داں ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں قانونی تنازعہ میں سنی وقف بورڈ کی پیروی کررہے تھے۔ انہوں نے کل مقدمہ کی سماعت لوک سبھا انتخابات 2019ء کے اختتام تک ملتوی کردینے کی درخواست کی تھی۔ اطلاعات ملی ہیں کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کہہ چکا ہیکہ وہ کپل سبل کے نظریات سے اتفاق نہیں رکھتا۔ بورڈ نے واضح کردیا ہیکہ کانگریس مسئلہ کی سماعت ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ رام مندر مسئلہ (عدالت میں) ملتوی رکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ کانگریس کا خفیہ ایجنڈہ ہے۔ وہ اس مسئلہ کا استحصال کرنا چاہتی ہے لیکن وہ کانگریس کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پارٹی ہمیشہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کپل سبل کا استعمال کرتی ہے۔ کانگریس کے ساتھ گجرات انتخابات میں بی جے پی کا سخت مقابلہ ہے۔ اس نے کپل سبل کے بیان کی آڑ میں کانگریس پارٹی کو تنقید کانشانہ بنایا ہے اور کہا ہیکہ وہ اس مسئلہ پر اقلیت کے جذبات کا استحصال کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی عام جلسہ میں آج اپوزیشن پارٹی پر اس کا نام لئے بغیر تنقید کرچکے ہیں۔