مندر چیرمین کا بیٹا عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد کی مشہور مہانکالی مندر کے چیرمین کے فرزند کو خاتون ملازمہ سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کامیش نے مبینہ طور پر مندر کے بعض خاتون ملازمین سے دست درازی کی جس پر مہانکالی پولیس میں گزشتہ ہفتہ شکایت درج کی گئی تھی۔ پولیس نے تحقیقات میں کامیش کو قصوروار پایا اور اُس کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اُسے آج گرفتار کرلیا گیا اور سکندرآباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔