حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) لنگر حوض علاقے میں واقع ایک مندر سے دو ماہ کی شیرخوار کا اغواء کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب 18 سالہ کویتا جو گداگر ہے لنگر حوض سنگم مندر میں آج دوپہر محو خواب تھی کہ نامعلوم افراد نے اس کے شیرخوار کا اغواء کرلیا ۔ لنگر حوض پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور یہ دعویٰ کیا کہ کویتا کا بیان درست نہیں ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے کیونکہ اس خاتون نے دو سال قبل اپنے بچے کو فروخت کردیا تھا ۔ پولیس نے علاقے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کرنا شروع کردیا اور تحقیقات جاری ہے ۔