مندروں کا شہر ریت مافیا کے مرکز میں تبدیل، وکرامارکا

بھدراچلم۔ /18 اپریل، ( این ایس ایس ) تلنگانہ پر دیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر ملو بھٹی وکرامارکر نے کہا کہ پہلے بھدراچلم کے نام پر ذہنوں میں سری رامچندرا پربھوکا تصور آتا تھا لیکن تاریخی مندر کا یہ شہر اب ریت مافیا کا مرکز بن گیا ہے۔ سری رامچندرا پربھو مندر کے درشن کے بعد ملو بھٹی وکرامارکر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بھدرا چلم کے سات مواضعات کو خاموشی کے ساتھ بہ آسانی آندھرا پردیش کے حوالہ کردیا۔ پانچ دیہاتوں کے آندھرا پردیش میں انضمام کو روکنے کیلئے ومیر اعظم ندریندر مودی سے بات چیت کرنے میں ناکام ہوگئے۔