منحرف ملازم پولیس کا حملہ ‘ 6 عہدیدار ہلاک

قندھار۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں نے کہا کہ کم از کم 6 پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے جب کہ دو ساتھی پولیس ملازمین نے جنوبی صوبہ قندھار میں ان پر فائرنگ کردی ۔ سرکاری عہدیداروں نے آج حملہ کی توثیق کی اور کہا کہ شہر قندھار کے ضلع پولیس سربراہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔ قاری یوسف احمدی طالبان کے ترجمان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور طالبان کے کارکن تھے ‘ جنہوں نے صرف حملہ کرنے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردی تھیں اور اسی مقصد سے پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی ۔