منتخبہ تلنگانہ اسمبلی میں خواتین کے تناسب میں گراوٹ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : 119 ارکان پر مشتمل تلنگانہ اسمبلی میں خواتین کا تناسب 7.5 فیصد سے گھٹ کر صرف پانچ فیصد رہ گیا ہے ۔ 7 دسمبر کے انتخابات میں صرف چھ خواتین منتخب ہوئیں ہیں بجائے نو کے جو گذشتہ انتخابات میں منتخب ہوئیں تھیں ۔ منتخبہ خواتین میں تین کا تعلق ٹی آر ایس سے ہے ۔ جس میں پدما دیویندر ریڈی ، ریکھا نائیک اور جی سنیتا ریڈی شامل ہیں اور کانگریس کے منتخبہ ایم ایل ایز میں ڈی انسویا ، بی ہری پریا اور سبیتا اندرا ریڈی شامل ہیں ۔۔