مناپورم مس ساوتھ انڈیا 2015 کا آج میرئیوٹ ہوٹل اینڈ کنونشن سنٹر پر انعقاد

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مس ساوتھ انڈیا کے 12 ویں ایڈیشن کا آج میرئیوٹ ہوٹل اینڈ کنونش سنٹر حیدرآباد میں انعقاد ہوگا ۔ منا پورم مس ساوتھ انڈیا 2015 کے عنوان سے اس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس پیجنٹ کا مقصد ہندوستانی خواتین کے اظہار وذہانت کو دریافت کرنا ہے ۔ پیجنٹ ہذا کے ایڈیشن میں ساوتھ انڈیا کی نوجوان نسل ہندوستان کی تہذیب و روایت کی عکاسی کرے گی ۔ ایوینٹ کے اصل ٹائٹل پارٹنر مناپورم فینانس لمٹیڈ کمپنی ہے جو 27 ریاستوں اور ہندوستان کی یونین ٹریٹریز میں 3293 سے زیادہ برانچس رکھتے ہے ۔ اس پیجنٹ کے فائنل ایونیٹ میں ساڑھے تین گھنٹے پر مشتمل تین روایتی ، تہذیبی پروگرام اجیت روی پیاگاسس کی جانب سے پیش کیا جائے گا ۔ 17 کاٹسٹنٹس ایلنا کیتھرین اسون ، انو ٹریسا جارج ، فہیمہ فاطمہ ، گائتری سریش ، ہنیشا کے ، ہناریجیکو شائی ، خوشبو کے وی مینو کرشنن ، نمیتا آرادھیا ، نسرین سلطانہ مظہر ، نہیا شیٹی ، راجل ڈیویڈ ، رٹیکا ، نائک ، سنہیل سنتوش کارکیرا ، سری ندھی آرشیٹی ، شروتی مادھون ، ٹینا منگوانی فام ساوتھ انڈیا سے گرانلا فینالے کے لیے ریمپ پرواک کریں گے ۔ ایوینٹ کو ممتاز شخصیتیں زندگی کے مختلف واکس سے جج کریں گی ۔ مسٹر گیتا کرشنا ، مشہور ڈائرکٹر ڈاکٹر اجمل اسیر ، ایکٹرو ماڈل ، مسز امبیکا ، ایکٹریس ، مسز دیپیکا ، سبرامنین ، مس کوئن آف انڈیا ، مس نکیتا نارائن ایکٹریس و مسٹر سجیمون ، ڈیزائنر ، ایکٹر و ماڈل فینالے کو جج کریں گے ۔ ونرس کو گولڈ پلیٹیڈ کراؤن جو مسٹر اینڈ مسز پرکاش پراکٹ کی جانب سے ڈیزائن کردہ ہے حاصل ہوگا ۔ لٹل ونر کو مناپورم گروپ کی جانب سے اسپانسر کردہ ایک لاکھ اور فرسٹ رنراپ کو ریتی جیویلری کی جانب سے اسپانسر کردہ 50 ہزار روپئے اور سکینڈ رنراپ کو 30 ہزار روپئے مناپورم ٹراویلس سے حاصل ہوں گے ۔۔