حج سمینار سے مولانا محمد خواجہ نذیر الدین سبیلی اور دیگر علمائے کرام کا خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ( راست ) وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ عزوجل سعادت حج کیلئے منتخب فرماتے ہیں ۔ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انسان گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے مناسک حج کی ادائیگی بڑے ہی خشوع و خضوع کے ساتھ ہونی چاہئے ۔ ادائیگی حج کے دوران عازمین کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ ہر لمحہ رضائے الہی کیلئے صبر و شکر کا دامن تھامے رہنا چاہے ان خیالات کا اظہار علماء نے ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں منعقدہ حج سمینار سے خطاب میں کیا ۔ مولانا مفتی عبدالوہاب نے حج ، حاجی کی فضلت اور صفات جب کہ مولانا مظہر قاسمی نے عمرہ کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔ مولانامحمد خواجہ نذیر الدین سبیلی نے حج پر کہا کہ حج کی سعادت منعقد یقیناً خوش نصیب ہیں ۔ وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ۔ جس پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے ۔ علماء نے عازمین پر زور دیا کہ وہ مناسک حج کے دوران اپنے رب سے لو لگائے رکھیں ۔ علماء اکرام نے مزید کہا کہ جو لوگ حج کی اسطاعت رکھتے ہوئے بھی اس سے محروم رہتے ہیں ان کے بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں ۔ سمینار میں مکہ مکرمہ پہنچے ، مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری کے آداب سے بھی واقف کروایا گیا ۔ مولانا عبیدالرحمان اطہر نے زیارت مدینہ منورہ کے زیرعنوان خطاب کیا گیا ۔اس موقع پر محمد غوث الدین ، محمد عبدالقادر فرحان اور محمد مسیح الدین موجود تھے ۔ آخر میں شیخ عظیم الدین نے شکریہ ادا کیا ۔