چنگامکل نئی روڈ کا تعمیراتی کام کا افتتاح، وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 جنوری (راست) منائے گوڑہ سے چنگامل، حلقہ پرگی، ضلع رنگاریڈی نئی سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح مسٹر کے ٹی آر ریاستی وزیر پنچایت راج کے ہاتھوں عمل میں آیا اور ساتھ ہی گوداوری سے وقارآباد ٹاؤن اور منائے گوڑہ ضلع رنگاریڈی کے اطراف و اکناف پانی کی سربراہی کے ضمن میں پائپ لائن کیلئے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ضلع کلکٹر رنگاریڈی، رکن اسمبلی وقارآباد، ڈپٹی اسپیکر ہریشور ریڈی، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی، رکن پارلیمان چیوڑلہ وشویشور ریڈی، رام موہن راؤ رکن اسمبلی پرگی، نواب میر حیدر علی خان سابق چیرمین اسپورٹس اتھاریٹی و ٹی آر ایس لیڈر کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین و زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی اراکین موجود تھے۔ وزیر کے ٹی آر نے مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد کہا عرصہ دراز سے کانگریس حکومت نے اس علاقہ میں پانی کی سربراہی کے ضمن میں کوئی سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام بڑی مشکلات سے گذر رہی ہے اس لئے ٹی آر ایس اس علاقہ میں گوداوری کا پانی کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے سی آر نے عوام کیلئے بہت ساری اسکیمات سے متعارف کروائے ہیں۔ نواب میر حیدر علی خان نے کہا کہ کے سی آر حکومت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو کام انجام دیئے جارہے ہیں اس کی زبردست سراہنا کی۔ اس موقع پر آنند گھر میائی جی ہاسپٹل جواہر گڈہ سے منتقل ہونے والا ہے۔ اس مقام کا معائنہ بھی کیا گیا اور کے ٹی آر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد شاہ نواز خان، محمد عظیم الدین ٹی آر ایس پارٹی صدر کو اور منڈل ، ساندھیا، رانی زیڈ پی ٹی سی سرینو ایم پی ٹی سی، سرپنچ محمد قدیر، محمد عمر ٹی آر ایس قائد، سرینو ایم پی ٹی سی و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔