دوحہ ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز عالم دین یوسف القرضاوی نے کہا کہ شام اور عراق میں حکومتوں کے خلاف جنگ کرنے والے جہادیوں کے مملکت اسلامیہ اور خلافت کا اعلان شریعت کے مغائر ہے ۔ گذشتہ اتوار کو اسلامی مملکت کے جہادیوں نے اعلان کیا تھا کہ عراق اور شام میں جن علاقوں پر انہوں نے قبضہ کیا ہے وہاں ان کی خلافت قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے عالم اسلام کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے لیڈر ابوبکر ال بغداد کی اطاعت کریں جن کو ’ خلیفہ ابراہیم ‘ سے جانا جاتا ہے ۔ قطر کے یوسف القرضاوی نے جو اپنے آبائی وطن مصر میں اخوان المسلمین کے روحانی رہنما ہیں کہا کہ ال بغدادی اور جہادیوں کی جانب سے خلافت کا اعلان شریعت کے منافی ہے ۔ کیوں کہ ہم نے خلافت عثمانیہ کے تحت ہی آخری اسلامی مملکت دیکھی ہے ۔ لیکن مملکت اسلامیہ نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا اعلان شریعت کے مغائر ہے اور اس سے عراق میں سینوں کے لیے خطرناک سنگین صورتحال پیدا ہوگی ۔ با اثر عالم دین قرضاوی نے کہا کہ بغدادی کی جانب سے بنایا گیا جہادی گروپ بھی شریعت کے اصولوں کے مغائر ہے۔ خلافت کا لقب صرف ساری مسلم قوم کی جانب سے دیا جاتا ہے ایک واحد گروپ کی جانب سے نہیں ۔۔