گوہاٹی ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسام پولیس نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی تقریر پر جس نے قومی لیجسٹر بحرائے شہریار (این سی آ) تازہ ترین تبصرے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ممتابنرجی مغربی بنگال میں کل احمد پور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر یہ الزام عائد کرچکی ہے۔ اس نے آسام سے بنگالی بولنے والے افراد کو غیرملکی قرار دیتے ہوئے ان کے اخراج کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو انتباہ دیا تھا کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کردے۔
آدھار معلومات کا استحصال
نئی دہلی ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو آئی ڈی اے آئی نے آج اس الزام کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ آدھار کارڈ کی معلومات 500 روپئے کی ادائیگی پر کسی بھی شخص کو فراہم کی جارہی ہے۔ ادارہ نے کہا کہ تمام معلومات محفوظ ہیں اور کسی بھی استحصال کی صورت میں خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی شناخت کی اتھارٹی برائے ہند (یو آئی ڈی اے آئی) نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کا ادعا کیا۔