ممتا بنرجی کا 5 روزہ دورۂ بھوٹان

کولکاتا ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آج پانچ روزہ دورۂ بھوٹان کیلئے روانہ ہوئیں، جہاں وہ سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گی اور ایک بزنس میٹنگ میں شریک ہوں گی۔ ممتا کے ہمراہ مغربی بنگال کے وزیر امکنہ اور انچارج اسپورٹس آروپ بسواس، چیف سکریٹری سنجے مترا اور ٹرانسپورٹ سکریٹری الاپن بندوپادھیائے ہیں۔ 15 رکنی وفد میں کئی صنعتکار شخصیتیں بھی شامل ہیں۔ چیف منسٹر ممتا کے چند روز قبل معلنہ پروگرام کے مطابق وہ وزیراعظم بھوٹان لیونچن شیرنگ توگبے اور وزیر معاشی امور لیونپو نوربو وانگچوک کے ساتھ میٹنگس منعقد کریں گی۔