کلکتہ،7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ممبر اسمبلی نے آج مغربی بنگال حکومت سے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ویزا پالیسی کی مذمت کرنے کے بجائے ممتا بنرجی آئی ٹی کمپنیوں کو بنگال میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔اسمبلی میں کانگریس کے ممبر اسمبلی اسیت مترا نے کہا کہ آگر آپ آئی ٹی سیکٹر کو بچانا چاہتی ہیں تو آپ ٹرمپ کے ویزہ پالیسی پر بیان بازی کے بجائے اس پر توجہ دیں دے انفوسیس سمیت دیگر آئی ٹی کمپنیوں کو بنگال میں سرمایہ کاری کیلئے کس طرح راغب کریں ۔انہوں نے کہا کہ انفوسیس نے راجر ہاٹ میں 50ایکڑ زمین کیلئے 75روپیہ ادا کیا ہے مگر وہ کلکتہ میں اپنے سنٹر کو نہیں قائم کررہی ہے ۔خیال رہے کہ آئی ٹی کمپنی اپنے اس پروجیکٹ کیلئے اسپیشل اکانامک زون کا مطالبہ کررہی ہے اور ممتا حکومت اس کے خلاف ہے ۔اگست میں مغربی بنگال حکومت نے آئی ٹی کمپنی کے اسپیشل اکانامک زون کی تجویز کو خارج کردیا تھا۔انفوسیسکا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیس کی وجہ سے اب تک کلکتہ سنٹر کو قائم نہیں کیا جارہا ہے ۔