ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش میں خودکش بم دھماکوں کی مذمت کی

کولکاتہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج بنگلہ دیش کے سلھٹ علاقے میں ہو نے والے خود کش حملے کی سخت مذمت کی۔  ممتار بنرجی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ "سلھٹ علاقے میں ہونے والے خود کش حملے کی میں سخت مذمت کرتی ہوں۔ بنگلہ دیش کے بھائیوں اور بہنوں کے تئیں میں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں”۔  ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے نزدیک دو خودکش حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔