ممتا بنرجی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے سنگاپور پہنچ گئیں

سنگاپور۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کوشش میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آج اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اولین غیرملکی دورہ میں سنگاپور پہنچ گئیں۔ ان کے ساتھ ریاستی وزیر فینانس امیت مترا ، صنعت کار سنجے بودھیا ،چیف سیکریٹری سنجے مترا اوراداکار سے رکن پارلیمان بننے والے دیو کے علاوہ خارجی اُمور کے وزیر کے شانمگھم بھی ہیں۔