اسلام آباد ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ممتاز قادری کے حامیوں کو تین دن سے جاری احتجاج ختم کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے ۔ ممتاز قادری کو شہید قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریباً 25 ہزار احتجاجیوں نے اسلام آباد کا محاصرہ کرلیا تھا ان میں سے اکثراپنے مقام واپس ہوگئے لیکن اب بھی چند افراد پارلیمنٹ ہاؤز اور دیگر سرکاری تنصیبات کے روبرو دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے ان تمام کو احتجاج ختم کرنے کیلئے دو گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔
ہم پنجاب پہونچ گئے : طالبان
لاہور ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاہور کے پارک میں دھماکے کے ذمہ دار پاکستانی طالبان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پنجاب پہونچ چکے ہیں اور یہ حملہ ایک پیام ہے ۔ اس دوران مزید دو زخمی آج جانبر نہ ہوسکے اور مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی ہے ۔ تحریک طالبان کے علحدہ گروپ جماعت الاحرار نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے اس دھماکے میں پیام ہے کہ ہم پنجاب پہونچ چکے ہیں ۔