ممتاز قادری کے حامیوں کا احتجاج ، اسلام آباد میں فوج تعینات

اسلام آباد ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج ممتاز قادری کے چہلم کے بعد ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیلس چھوڑے۔ اس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے۔ ممتاز قادری کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی ہلاکت کے جرم میں /29 فبروری کو پھانسی دی گئی تھی ۔ سلمان تاثیر نے توہین رسالتؐ قانون میں اصلاحات کی تائید کی تھی ۔ آج اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ممتاز قادری کے تقریباً 25 ہزار حامی نماز کی ادائیگی کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور یہاں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑکر  دارالحکومت کی سمت بڑھنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیاس کے شیل چھوڑے ۔ بعض احتجاجیوں نے نعرے لگاتے ہوئے ایک کنٹینر اور کئی گاڑیوں کو ا