ممتاز صحافی افتخار گیلانی سے تبادلہ خیال کا پروگرام

حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن نے میڈیا پلس کے تعاون و اشتراک سے ممتاز صحافی محمد افتخار گیلانی سے ملاقات پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔ جس میں ڈی این اے کے ایڈیٹر اسٹریٹیجک آفیسر سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ میڈیا پلس آ ڈیٹوریم روبرو ایس بی آئی گن فاؤنڈری میں شام چار بجے اس پروگرام کا آغاز ہوگا ۔