ریاستی یونٹ میں تقریب شمولیت رکھنے کا مشورہ : صدر قومی بی جے پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر مسٹر امیت شاہ نے آج یہاں بتایا کہ بہت سارے ممتاز شخصیتیں ان کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سینئیر تاجرین ، پولیس عہدیداران بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہش مندوں میں شامل ہیں تاہم انہوں نے ان کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت سے متعلق وصول شدہ مکتوبات کو مسترد کر کے ریاستی یونٹ کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی پارٹی دفاتر میں شمولیت کی تقاریب منعقد کریں ۔ امیت شاہ جو کہ حیدرآباد کے دورہ پر ہیں ۔ وہ یہاں پریا ٹیکا بھون میں منعقدہ اسٹیٹ کور کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے بی جے پی میں ان کی موجودگی میں شمولیت کی تقریب کو اس لیے مسترد کردیا کہ وہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے تعلق سے جانکاری نہیں رکھتے ۔ حتی کہ ممتاز شخصیتیں جس میں سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این کرن کمار ریڈی کے بشمول کئی افراد پارٹی میں شمولیت کے منتظر تھے تاہم انہیں بتایا گیا کہ آج کوئی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوگا ۔۔