نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماڈرن انڈین آرٹسٹ ایس ایچ رضا کا طویل علالت کے بعد آج بعمر 94 سال انتقال ہوگیا۔ وہ ، امراض پیرانہ سالی میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کے قریبی دوست اور مشہور شاعر اشوک واجپائی نے بتایا کہ آج صبح 11 بجے رضا کا انتقال ہوگیا اور تجہیز و تکفین منڈیلا (مدھیہ پردیش) میں ادا کی جائے گی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پینٹر رضا کو پدم شری کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور 1983 ء میں وہ للت کلا اکیڈیمی کے فیلو بی تھے۔