جئے پور 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی جانب سے طالبانی ہندو ازم کو فروغ دینے بی جے پی پر الزام کا جواب دیتے ہوئے راجستھان کے ایک وزیر نے کہا کہ ممتابنرجی کو ہندو ازم ترک کردینا چاہئے ۔ راجستھان کے وزیر لیبر جسونت سنگھ یادو نے کہا کہ ممتابنرجی کو علم نہیںہے ۔ وہ اپنے ملک سے محبت نہیںکرتیں۔ انہوں نے ممتابنرجی پر بے شرم بیانات دینے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ وہ سبھی ہندو تنظیموں کو تخریب کار قرار دے رہی ہیں۔ مسٹر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ممتابنرجی کو ہندو ازم ترک کردینا چاہئے کیونکہ ان کی ذہنی حالت اچھی نہیں ہے ۔