ممتابنرجی کا 5 جون کو دورہ بنگلہ دیش

کولکتہ ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی 5 جون کو ڈھاکہ روانہ ہونگی اور وہ وہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ زمینی سرحد معاہدہ پر رسمی دستخط کے وقت موجود رہیں گی ۔ اس معاہدہ پر وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی موجودگی میں 6 جون کو دستخط کئے جانے والے ہیں۔ ممتابنرجی نے بتایا کہ وہ 5 جون کو ڈھاکہ روانہ ہونگی اور معاہدہ پر دستخط کے بعد دوسرے دن کولکتہ واپس ہوجائںے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی 6 جون سے بنگلہ دیش کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ ممتابنرجی نے یہاں تاجروں کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ یہ معاہدہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے ریاست کی ترقی میں مدد مل سکتی ہے ۔