ممتابنرجی سب سے بڑی چور ہیں : بی جے پی لیڈر وجئے ورگیا 

سیلی گوری ( مغربی بنگال ) : بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے آج کہا کہ وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی سب سے بڑی چور ہیں ۔ اس ثبوت یہ ہے کہ عوام ہمیں لوک سبھا انتخابات میں بڑی کامیابی سے نوازیں گے ۔ وزیراعظم نریندر کی ریلی میں عوام کو شرکت اپیل کے دوران وجئے ورگیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ با ت کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی پچھلے پانچ سال سے اس ملک کی سرپرستی کررہے ہیں ۔

اسی لئے انہوں نے ’’ میں بھی چوکیداری ‘‘ مہم کا آغاز کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممتا جی سب سے بڑی چور ہیں اس کا ثبوت یہ ہے کہ عوام ہم کو لوک سبھا انتخابات میں پچیس سے تیس سیٹوں پر کامیاب کروائیں گے ۔ وجئے ورگیا نے مزید کہا کہ کل کا دن تاریخی دن ہوگا۔ ہم نے مودی کو یہاں پر مدعو کیا ہے ۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس جلسہ میں شریک ہو ں او رمودی جی کو سنیں ۔ ہم یہاں ایک بہت بڑی ریلی منعقد کرنے والے ہیں ۔ او راب اس ریاست میں مودی جی کا جادو چلے گا ۔ وجئے ورگیا نے دعوی کیا کہ مودی جی کے جلسہ میں تقریبا تین تا چار لاکھ عوام شرکت کریں گے۔