ممبئی ۔ دہلی جیٹ پرواز کا رُخ بم کی دھمکی پر احمدآباد موڑ دیا گیا

احمدآباد ؍ نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ۔ دہلی جیٹ ایرویز کی پرواز میں احمدآباد میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایک دن قبل ایک نوٹ روانہ کیا گیا تھا جس میں تحریر تھا کہ اغواء کرنے والوں نے طیارے کے باتھ روم میں ایک بم نصب کردیا ہے۔ پرواز 9W339 ممبئی سے 2.55 بجے شب 115 مسافروں اور 7 ارکان عملہ کے ساتھ روانہ ہوئی تھی۔ کسی حادثہ کے بغیر 3.45 بجے شب احمدآباد میں اُتری۔ بوئنگ 77-900 طیارہ ایک دور افتادہ علاقے میں کھڑا کیا گیا اور تمام 122 افراد کو طیارے سے اُتار دیا گیا۔ ایک عہدیدار نے جو شہری ہوا بازی صیانت میں برسر خدمت ہے، کہاکہ مسافرین اور اُن کے بیاگوں کی تلاشی لینے پر کچھ بھی دستیاب نہیں ہوا۔ یہ چھپا ہوا نوٹ اُردو اور انگلش میں تھا اور اس میں تحریر تھا کہ اغواء کنندے طیارے میں سوار ہیں۔ اُنھوں نے مال برداری کے حصے میں اور واش روم میں بم نصب کردیا ہے۔ چنانچہ طیارے کو راست پاکستانی مقبوضہ کشمیر لیجانا چاہتے ہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ بم واش روم میں دستیاب ہوا۔ یہ پیغام پائلیٹ کو بھجوادیا گیا تھا جس نے سمجھا جاتا ہے کہ اغواء کی واردات کے سلسلہ میں چوکسی کا بٹن دبادیا جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ مرکزی شہری ہوا بازی وزیر اشوک گجپتی راجو کے بموجب صیانتی خطرے کے ذمہ دار افراد کی ایک فہرست فوری طلب کرلی گئی اور فوری طور پر اِس علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا۔ تاہم عہدیدار نے اُس شخص کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ اُنھیں اطلاع دی گئی ہے کہ جیٹ پرواز 339 (ممبئی تا دہلی) واقع کی وجہ سے احمدآباد پر لینڈنگ کرنی پڑی۔ آج صبح کا واقعہ ہے۔ ملزم کی شناخت ہوچکی ہے۔ اُنھوں نے ایرلائنز کو مشورہ دیا کہ اِس علاقے کو فوری نو فلائی فہرست میں شامل کیا جائے۔ علاوہ ازیں دیگر ضروری فوجداری کارروائی کی جائے۔ ہنگامی حالات کے اعلان کے بعد طیارے کا رُخ احمدآباد ایرپورٹ موڑ دیا گیا۔