ممبئی ۔دہلی کے درمیان اسپائس جیٹ کی پرواز کی احمدآباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

ممبئی 4جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سے دہلی جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے کو کیبن میں کم دباؤ کی وجہ سے احمد آباد میں ہنگامی طورپر اتار الیاگیا ۔طیارے کے تمام مسافر اور عملے کے افراد محفوظ ہیں۔ اسپائس جیٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسپائس جیٹ کے بوئنگ 737ایئرکرافٹ کی پرواز ایس جی 160صبح 6بجے ممبئی سے روانہ ہوا ،لیکن پرواز کے دوران فضا میں کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کا علم ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کو احمدآباد کی سمت موڑدیا گیا اور وہاں بحفاظت اتار لیاگیا ہے ۔