ممبئی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی

ممبئی 28 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں ممبئی کے مغربی مضافات گوریگاوں میں واقع ہب مال کے اندر گولڈن چیریٹی ریستوراں میں آج زبردست آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مال کی دوسری منزل پر واقع ریستوراں میں ایک بجے آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور پانی کے ٹینکر بھیجے گئے ۔ پورے مال کو خالی کرایا گیا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

 

سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش
سندر لال پٹوا کا انتقال
بھوپال ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر بی جے پی لیڈر اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش سندر لال پٹوا کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ 92 سالہ پٹوا جو کہ سابق مرکزی وزیر بھی تھے ۔ آج صبح قلب پر حملہ کے بعد بنسل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ ان کی اہلیہ کا چند سال قبل انتقال ہوگیا ۔ یہ جوڑا لاولد تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ نے سندر لال پٹوا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جب کہ پٹوا کے احترام میں مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج چوہان اور کابینی رفقاء نے ہاسپٹل پہنچ کر نعش کا دیدار کیا ۔