ممبئی کے آر ٹی او میں آتشزدگی

ممبئی ۔5 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں دستاویزات اور دیگر اشیاء ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) میں آگ لگ جانے سے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ تاہم کوئی شخص زخمی نہیںہوا ۔ آتش فرو عملہ کو آگ بجھانے کیلئے تین گھنٹے درکار ہوئے ۔ تاردیو میں واقع جنوبی ممبئی کے آر ٹی او دفتر میں آج علی الصبح آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے برقی وائرنگ ‘ لائسنس ‘ دستاویزات ‘ فرنیچر ‘ کمپیوٹرس ‘ پرنٹرس اور دیگر اشیاء جو 15تا 20کیبنوں میں تھیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ آتشزدگی کی یہ واردات گراؤنڈ فلور پر ہوئی تھی ۔