ممبئی کی فلک بوس عمارت میں آتشزدگی

ممبئی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )شہر ممبئی میں ایک زیر تعمیر فلک بوس عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا لیکن اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ سب اربن ملڈ میں کل رات 41 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجنوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ فی الفور معلوم نہیں ہوسکی ۔