ممبئی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عروس البلاد ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 4شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ کی بوہری کالونی میں واقع تین منزلہ عمارت میں رات تقریباً 1:30 اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔حکام کے مطابق واقعہ میں دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 4جھلس گئے ، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔