ممبئی کی ساحلی سلامتی ’’رام بھروسے‘‘ شیوسینا کا تاثر

تھانے۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج الزام عائد کیا کہ ممبئی میں بحری راستے کے ذریعہ دہشت گرد گھس آنے اور قتل و غارت گری مچادینے کے 6 سال بعد بھی اس خطے کی بحری سلامتی حکومت کے غافلانہ رویہ کے سبب ’’بھگوان کے رحم و کرم‘‘ پر ہے۔ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایکناتھ شنڈے نے آج کہا کہ ممبئی ایک ساحلی خطے کی سکیورٹی رام بھروسہ چل رہی ہے کیونکہ حکومت نے محض اس خصوص میں بلند بانگ دعوؤں پر اکتفا کیااور کوئی بھی اقدامات پر عمل آوری میں ناکام رہی ہے۔