ممبئی کیس: پاک نشین ملزمین سے 688 ملین ڈالر کا معاوضہ طلب

واشنگٹن ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں 2008ء میں پیش آئے حملوں کے نو امریکی اور اسرائیلی متاثرین نے اس دہشت گردانہ حملے کے پاکستان نشین مرتکبین بشمول جماعت الدعوہ سربراہ حافظ سعید سے 688 ملین امریکی ڈالر کا معاوضہ طلب کیا ہے۔ نیویارک کی عدالت کے روبرو 30 اور 31 اکٹوبر کو پیش کردہ مکرر بیان میں ممبئی حملوں کے امریکہ اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 9 متاثرین نے جماعت الدعوہ ؍ لشکر طیبہ کے خلاف ’’جیوری کی جانب سے ٹرائل‘‘ اور ’’فطری فیصلہ‘‘ کیلئے دلیل پیش کی۔ قبل ازیں یکم نومبر 2013ء کے عدالتی سمنس جماعت الدعوہ؍ لشکرطیبہ اور دیگر مدعا علیہان کو پاکستان میں پہنچائے گئے تھے جس پر انھوں نے جواب نہیں دیئے۔