ممبئی22 جون(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بامبے ہائی کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ مانسون کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اُس سے ہرطرح کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔بی ایم سی نے یہ بھی کہا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے پیش نظرسیلابی صورتحال کے دوران پھنس جانے والے شہریوں کے لیے کارپوریشن نے کھانے اور طبّی امدادکا بھی انتظام کیا ہے۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس انوجا پربھوڈیسانی پر مشتمل بینچ کے روربر بی ایم سی وکیل انل سکھرے نے کہا کہ شہر میں مانسون میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے بی ایم سی نے اہم اقدامات کیے ہیں ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر بڑے پمپ نصب کیے گئے اور من ہول پر خصوصی حفاظتی جھالیاں لگائی گئی ہیں۔
جن نشیبی علاقوں میں سیلابی حالت پیدا ہوتی ہے ،ایسے علاقوں میں ان کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے ۔
فیڈریشن آف ٹریڈرسویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک مفاد عامہ کی رٹ پیٹشن کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سخت رُخ اختیار کیا ،جوکہ گزشتہ سال بامبے اسپتال کے ڈاکٹر کھلے مین ہول میں گرجانے کے سلسلہ میں ایڈوکیٹ اشیش مہتا اور سنجے کانٹا والا نے دائر کی ہے ۔تاکہ مستقبل میں ایسی واقعہ نہ پیش آئے ۔