لاہور ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت جو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں مبینہ طورپر ملوث 7ملزمین کا ٹرائیل منعقد کررہی ہے ، اُس نے آج سماعت کو 10 ڈسمبر تک ملتوی کردیا کیونکہ جج موصوف رخصت پر چلے گئے ۔ ایک عدالتی عہدیدار نے کہا کہ اس کیس کی شنوائی آج منعقد نہیں ہوسکی کیونکہ اینٹی ٹیریرازم کورٹ اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی آج نہیں آئے کیونکہ اُن کی طبیعت ناساز ہے ۔دفتر عدالت نے سماعت کو 10 ڈسمبر تک ملتوی کردیا ۔ گزشتہ سماعت منعقدہ 19 نومبر میں تین گواہوں نے دو ملزمین کی شناخت کے بارے میں حلفیہ بیان دیا تھا ۔