امیدواروں کی فہرست میں پارٹی لیڈروں کے رشتہ دار بھی شامل
ممبئی ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی 227 رکنی بیرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے 195 نشستوں پر مقابلہ کرے گی ۔ جو کہ 21 فروری کو منعقد ہوں گے ۔ اگرچیکہ بی ایم سی کے گذشتہ انتخابات ( 2012 ) میں بی جے پی نے شیوسینا سے مفاہمت کی لیکن اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے راستے علحدہ ہوگئے ہیں ۔ شیوسینا صدر ادھوٹھاکرے نے 26 جنوری کو یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی ریاست کے بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی اور بی جے پی کے ساتھ انتخابی مفاہمت پر قیاس آرائی کو ختم کردیا تھا ۔ ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلر نے کل رات دیر گئے امیدواروں کی فہرست جاری کی اور بتایا کہ پارٹی نے 32 نشستیں حلیفوں کے لیے مختص کردی ہیں ۔ ہندوستان کے دولت مند بلدی ادارہ کے انتخابات کے لیے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔