ممبئی میں گنیش نمرجن‘ ہزاروں بھکتوں کی شرکت

71قدرتی اور 26 مصنوعی نمرجن کے مقامات کا شہر اور مضافات میں تعین
ممبئی ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گنیش چتورتھی سے شروع ہونے والے 10روزہ تہوار کا اختتام پورے شہر میں مقررہ مقامات پر دھوم دھام اور جوش وخروش کے ساتھ سخت صیانتی انتظامات کے درمیان نمرجن کے ساتھ ہوا ۔ بلدی انتظامیہ ‘ ممبئی پولیس ‘ فائر بریگیڈ ‘ ریاستی محفوظ پولیس فورس اور انڈو تبتاً بارڈر پولیس فورس کے سپاہی وسیع تر حفاظتی انتظامات پر تعینات کئے گئے تھے تاکہ پُرامن نمرجن کو یقینی بنایا جاسکے ۔ نمرجن کیلئے 71 قدرتی اور 26مصنوعی مقامات کا پورے شہر اور مضافات میں تعین کیا گیا تھا ۔عظیم تر ممبئی مجلس بلدیہ کے بیان کے بموجب 150 تربیت یافتہ فائر بریگیڈ والینٹرس اور لائف گارڈس تعینات کئے گئے تھے ۔ نمرجن کے بڑے مقامات جیسے گرگام چوپاٹی ‘ جوہو ساحل ‘ پوائی جھیل ‘ دادر ‘ میدھ جٹی اور ماروے ۔ کرینس نگران کاری کے مینار اور فلڈ لائیٹس تمام بڑے نمرجن کے مقامات پر نصب کئے گئے تھے ۔ علاوہ ازیں 103 سی سی ٹی وی کیمرے جنوبی ممبئی کے مختلف مقامات پر نصب کئے گئے تھے ۔ جن سے فوجیوں کو نمرجن کی سرگرمی پر گہری نظر رکھنے میں مدد ملے گی ۔ نمرجن کا آغاز آج علی الصبح ہوگیا ۔ ممبئی پولیس کے ایک بیان کے بموجب نمرجن کیلئے جو تیاریاں کی گئی تھیں ان میں 35055 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹبلس ‘ 4500 خاتون کانسٹبلس ‘ 250 خواتین عہدیدار ‘ 1000ایس آر پی ایف سپاہی اور 250 آئی ٹی بی پی ارکان عملہ کو نظم وقانون کی برقراری کیلئے تعینات کیا گیا تھا ۔ گاڑیوں کی بلارکاوٹ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کیلئے نمرجن کے راستوں کا تعین کیا گیا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے 49سڑکیں بند اور 55سڑکوں کو ایک رخی راستہ قرار دیا تھا ۔ 99سڑکوں پر پارکنگ پر تحدیدات عائد کی گئی تھیں ۔ سنٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے نے ہفتہ وار میگھابلاکس منسوخ کردی تھیں تاکہ لاکھوں مسافرین کو سہولت ہو ۔ ویسٹرن ریلوے نے چارچ گیٹ اور ویرار کے درمیان 27اور 28ستمبر کی درمیانی رات میںخصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا ۔