ممبئی میں کمرشیل بلڈنگ میں آتشـزدگی

ممبئی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سب اربن اندھیری میں ایک کمرشیل بلڈنگ میں آج بھڑک اٹھی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ آتش فروعملہ کے ایک رکن کو شعلوں کو بجھانے کے دوران زخم آئے۔ فائر بریگیڈ کے عہدیدار نے کہا کہ آگ سات منزلہ بلڈنگ واقع مدھر انڈسٹریل اسٹیٹ اندھیری کے سیکنڈ فلور پر صبح 10 بجے کے آس پاس لگی۔ یہ آگ الیکٹرک وائرنگ اور بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر واقع میڈیکل اسٹور کے آفس فرنیچر تک محدود رہی۔ فائر انجنوں، واٹر ٹینکر اور پانچ ایمبولنس گاڑیوں کو مقام واقعہ پر فوری بھیجا گیا۔ آگ بجھانے کی کوششیں آخری اطلاعات تک جاری تھیں۔ آتش فرو عملہ کے ایک عہدیدار کو ہاتھ پر جلن کے زخم آئے اور اسے علاج کیلئے کوپر ہاسپٹل لے جایا گیا۔ اس حادثہ میں آفس کے کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔