ممبئی میں پٹرول 90 کے پار،دہلی میں 83 روپے فی لیٹر

نئی دہلی 24ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ ہونے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر مسلسل برقرار ہے ۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت پیر کے روز 90 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(او این جی سی) کے مطابق دہلی میں تیل کی قیمت میں11 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیژل پانچ پیسے مہنگا ہوا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد راجدھانی میں ایک لیٹر 82.72 روپئے اور ڈیژل 74.02 روپئے پر پہنچ گیا۔تجارتی راجدھانی میں قیمت زیادہ ہونے سے ایندھن کی قیمت چار بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ یہاں ایک لیٹر پیٹرول کے لئے صارفین کو 90.08 روپئے دینا پڑرہا ہے ۔ ممبئی میں ڈیژل 78.58 روپئے فی لیٹر ہے ۔ کولکتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 84.63 روپے ، 75.95 روپے فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں یہ 86.08 اور 78.35 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔