ممبئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی سے ملحق شہر تھانے میں ایک عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عمارت میں دیگر کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق منگل کی صبح تھانے کے نوپاڑا علاقے میں واقع ایک تین منزلہ عمارت گرنے سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ صبح تقریبا پونے تین بجے پیش آيا۔پولیس نے اس واقعے میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عمارت سے کچھ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے لیکن اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ عمارت 50 سال پرانی اور خستہ حالت میں تھی اور اسے خطرناک قرار دے دیا گیا تاہم اس میں رہنے والے لوگوں نے اسے خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔