ممبئی میں صنعتی علاقہ میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں

ممبئی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے مضافاتی علاقہ ملاڈ میں ایک صنعتی علاقہ میں منگل کی صبح آگ لگ گئی تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک بلدی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 11:30 بجے دن بامبے ٹاکیز انڈسٹریل ایریا میں سوموار بازار کے قریب ایک کمرشیل یونٹ میں آگ لگ گئی۔ اس عہدیدار نے کہا کہ آٹھ فائر انجنس اور تین جمبو ٹینکرس فوری اس مقام پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آگ 11:27 بجے لگی اور ہمارے کنٹرول روم کو 11:50 بجے دن اطلاع دی گئی۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔