ممبئی میں شمالی ہندکے شہریوںکے لیے فلاحی تنظیم کی تشکیل یوپی کے کئی سیاسی قائدین کی آمد

ممبئی، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی کے مضافاتی علاقہ میرا روڈ میں اترپردیش اور خصوصی طور پر مغربی اتر پردیش کے باشندوں کی تعلیمی،طبّی اور سماجی فلاح وبہبود کی غرض سے ہفتہ کوایک فلاحی تنظیم کی تشکیل کے افتتاحی پروگرام میں اتر پردیش کے کئی اہم لیڈران شرکت کریں گے ۔ تنظیم بدایوں ویلفیئر اسوسی ایشن کے چیئرمین اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر رئیس احمد نے بتایاکہ ان شخصیات میں بدایوں کے ایم پی دھرمیندریادو،استاد غلام مصطفی خان ،مقامی ایم ایل اے سبھاش پاسی اور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی پیش پیش ہیں‘جبکہ ممبئی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چئیرمین ببلو خان اس تنظیم کے خازن مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوںکھاکہ تنظیم کی تشکیل کامقصد ممبئی میں مقیم افراد کی فلاح وبہبود پر توجہ دینا ہے ،جوکہ اپنے آبائی وطن سے سینکڑوں میل دور رہ کر اپنی شناخت کی فکر میں رہ جاتے ہیں‘ انہیں تعلیمی،طبّی اور سماجی میدانوں میںسہولیات مہیاکرانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی