ممبئی میں سوائین فلو سے مزید تین اموات ‘ جملہ تعداد 10 ہوگئی

ممبئی 24 مئی ( سیاست ڈا ٹ کام ) شہر میں مزید تین افراد سوائین فلو کے اثر سے فوت ہوچکے ہیں اس طرح جاریہ سال اب تک اس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔ ایک سینئر بلدی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں اموات گذشتہ ہفتے کے دوران ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یکم جنوری سے ممبئی میں اس مرض کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مانسون کی آمد آمد ہے اس لئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وبائی امراض کے پھیلنے کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بی ایم سی کے ایک بیان کے بموجب ممبئی شہر میں اس سال سوائین فلو کے 285 واقعات کی توثیق ہوچکی ہے ۔