ممبئی ۔ 19 ۔ جون : (سیاست ڈاٹ کام) زہریلی شراب کے المیہ میں مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی جب کہ مزید 24متاثرین ( شرابیوں ) کی حالت بدستور نازک بتائی جاتی ہے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان دھنجئے کلکرنی نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے کا واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا اور کل شب 13 افراد فوت ہوگئے اور تازہ اطلاعات کے مطابق شراب المیہ میں مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔