ممبئی میں رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال، ہزاروں مریض اور شہری متاثر

ممبئی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے سب سے بڑے سرکاری جے جے اسپتال میں ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی مریص کے رشتہ داروں کے ہاتھوں پٹائی کی وجہ سے مہاراشٹر ایسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرس (مارڈ) کے ذریعہ ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور اس شہر کے دوسرے اسپتالوں کے ڈاکٹرس بھی شریک ہوگئے ہیں اور تحفظ کا مطائبہ کیا جارہا ہے ،حالانکہ گزشتہ مارڈ کے وفد نے ریاستی وزیر صحت سے ملاقات کی ،وزیر موصوف کی یقین دہانی سے ڈاکٹرس مطمئن نظر نہیں آئے ۔دریں اثناء شہر کے سرکاری اور میونسپل اسپتالوں میں ڈاکٹرس کی غیر حاضری سے مریض بے حال ہیں اور سب سے زیادہ زیرعلاج مریض متاثر ہوئے ہیں ۔