ممبئی میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ

ممبئی ۔یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سب اربن جوگیشوری میں ایک 28 سالہ خاتون جوکہ مکان کی تلاش میں تھی 8 افراد نے عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ 7 ملزمین کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقہ کل شب امبولی میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کاشوہر ایک دوسری خاتون کی اعانت سے شام نگر سلم میں کرایہ کا مکان تلاش کررہے تھے لیکن رات دیر ہوجانے سے اس جوڑے نے خاتون کے مکان میں قیام پذیر ہوگئے کچھ وقفہ کے بعد 8 افراد اچانک مکان میں داخل ہوگئے اور شوہر کے روبرو خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کردی اور فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون اور شوہر امبولی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے اور ایک شکایت درج کروائی ۔ 8 ملزمین میں سے ایک خطرناک مجرم ہے جبکہ 7 ملزمین کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ تمام ملزمین کی عمریں 20-35 سال کے درمیان ہے ۔ ہاسپٹل میں زیرعلاج خاتون کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

 

سی ڈبلیو سی کا 7 نومبر کو اجلاس
نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سرکردہ قائدین 7 نومبر کو یہاں منعقد شدنی اپنی پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم سیاسی مسائل، تنظیمی انتخابات پر سرگرمی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
حالانکہ پارٹی قیادت پر راہول گاندھی کو مامور کرنے کے بارے میں غیر یقینی بدستور برقرار ہے۔