ممبئی۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے ایک پہاڑی علاقہ میں دو اشخاص بشمول ایک کمسن کو ایک کروڈ بم کے پھٹنے کے بعد گرفتار کیا گیا، جسے وہ اسیمبل کررہے تھے۔ کرائم برانچ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس عہدیدار نے کہا کہ ٹین باکس میں پیاک اس بم میں پوٹاشیم نائیٹریٹ تھا، جسے فور ’’ستلی‘‘ (ٹوئین) فائر کراکرس سے گلاس سیبیس کے ساتھ حاصل کیا گیا تھا۔ یہ بم اتوار کو جھونپڑی میں پھٹ پڑا جس میں دو ملزمین ٹھہرے ہوئے تھے نورا بازار محلہ میں پولیس ان دو ملزمین کی شناخت اے شیخ (22 سالہ) اور ایک کمسن کی حیثیت سے کی۔ دونوں یومیہ اُجرت ورکرس اور مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈیٹیکشن) دلیپ ساونت نے بتایا کہ یہ دو ملزمین نے پوٹاشیم نائٹریٹ پاؤڈر سے ایک بم بنایا جسے فور ستلی بمبس سے حاصل کیا گیا تھا، انہوں نے اس میں کانچ کے ٹکڑے اور کیلے ڈالے۔ انہوں نے سُتلی بمبس کا ایک پیاکٹ خریدا اور ان میں چھ کو برسٹ کرنے کے بعد دیگر چار کو اس بم کو اسیمبل کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔