ممبئی ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : سب اربن گورے گاؤں کے صنعتی احاطہ کی ایک عمارت میں آج صبح سویرے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو تقریبا 5.54 بجے آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ 5 فائر انجن ، 4 واٹر ٹینکر کے ساتھ 15 رکنی ٹیم کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا گیا ۔۔
نیٹ کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل کورسیس میں داخلہ کی منظوری
نئی دہلی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ سال سے میڈیکل اور ڈینٹل کورسیس میں ملک گیر سطح پر داخلہ واحد مشترکہ داخلہ ٹسٹ ’’نیٹ‘‘ کے ذریعہ ہوگا۔ پارلیمنٹ نے آج دو نمایاں مسودات قانون کو منظوری دی ہے جس کے تحت این ای ای ٹی کا مذکورہ بالا کورسیس میں داخلہ کیلئے لزوم ہوگا۔ انڈین میڈیکل کونسل ترمیمی بل 2016ء اور ڈینٹسٹس ترمیمی بل 2016ء کی لوک سبھا قبل ازیں منظوری دے چکا ہے لیکن لوک سبھا نے آج اس کی منظوری دے دی۔ مرکزی وزیرصحت ندا نے آج اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔