ممبئی میونسپل الیکشن کیلئے کانگریس کی 115امیدواروں کی فہرست جاری ،صرف 12 مسلمان شامل

ممبئی یکم فروری(سیاست ڈاٹ کام )ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 21فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے بالآخر کانگریس نے 115امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کردی ہے ،جس میں صرف اقلیتی فرقے 12امیدواروںکو موقعہ دیا گیا ہے جبکہ پارٹی میں بغاوت کے خوف سے دوسری فہرست 2یا3فروری کو عین وقت پر جاری کی جائے گی۔پہلے ہی پارٹی کو تنازع کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ممبئی ریجنل کانگریس کمے ٹی کے صدر سنجے نروپم نے فہرست جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جن امیدواروںکو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ان کے بارے میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ان کی شبیہ صاف ستھری ہو۔ان سے انٹرویو لیا گیا اور ان کے تعلق سے معلومات بھی جمع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دوسری فہرست بھی آخڑی مرحلے میں ہے اور جلد ہی جاری کردی جائے گی۔واضح رہے کہ 3فروری کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔سنجے نروپم نے کہا کہ گزشتہ 20سال سے کارپوریشن پر قابض شیوسینا ۔ بی جے پی کے اقتدارکو اس مرتبہ شہری ختم کردیں گے کیونکہ اس عرصہ میں بدعنوانی کے ذریعے بی ایم سی کو ان پارٹیوں نے کھوکھلاکردیا ہے ۔ہما را مقصد عوام کے سامنے ان کی بدعنوانی کو پے ش کرنا ہوگا اور اس میں ہمیں ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔گزشتہ روز کانگریس نے ایک کتابچے کے اجرائکیا ،جس میں کارپوریشن کی بدعنوانیوں کو اجاگر کیا گیا تھا ،یہ کتابچہ سنیئر کانگریسی لیڈر ششی تھرور کے ہاتھوں جاری کیا گیا ہے ۔